ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول 6 روپے 88 پیسے، ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا

پٹرول 6 روپے 88 پیسے، ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عالمی منڈی میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا نے 17 ستمبر 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کردیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کیا گیا، جبکہ پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات میں شامل ہیں۔