ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی انرجی تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کا آغاز، گیس فیلڈ پر بمباری

iran israel war, Irani Oil Field attacked, city42

سٹی42: خدشات کے مطابق اسرائیل کی سویلین آبادیوں پر ایران  کے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں کی بارش کے بعد اسرائیل ایران جنگ کا تھیٹر مزید پھیل گیا ہے۔ آج اسرائیل نے ایران کے گیس فیلڈ پر حملہ کیا۔ اس حملے سے ایران کی تیل کی تنصیبات پر بھی اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بننے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے گیس فیلڈ پر حملہ کیا ہے۔
رائٹرز کے ذریعے
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی صوبہ بوشہر میں جنوبی پارس گیس فیلڈ میں انفراسٹرکچر پر بمباری کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔