ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل ایران پر زیادہ سنگین حملوں کی تیاری کر رہا ہے

Iran Israel War, City42

سٹی42:  اسرائیل نے عندیہ دیا ہے کہ وہ  اپنے سویلین علاقوں پر ایرانی میزائلوں کی بارش کے بعد  ایران پرزیادہ سنگین حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔  قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ اسرائیل کا نیا حملہ آج رات ہو سکتا ہے۔ 

اسرائیل کے وزیراعظم ن بنجمن نیتن یاہو نے آج اپنے  ویڈیو   بیان  میں دھمکی دی کہ جلد اسرائیلی طیارے  (ایک بار پھر) تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔

نیتن یاہو نے اسرائیل کے شہری علاقوں پر ایران کے میزائلوں کی بارش  کے ردعمل میں کہا،  ایران کو ایسا جواب دیں گے جس کا ان کی قیادت نے تصور  بھی نہیں کیا ہوگا اور آیت اللہ حکومت ہر جگہ نشانہ ہوگی۔

 اسرائیل کی جانب سے کل سے ہی بتایا جا رہا تھا کہ ایران پر حملے کئی روز جاری رہیں گے۔ آج نیتن یاہو نے دو باتیہن تفصیل سے بیان کین، ایک ان کا کہنا ہے کہ اریان کی نیوکلئیر فسیلیٹیز پر حملوں سے ایران کی نیوکلئیر صلاحیت کو نمایاں دھچکا لگا ہے، دوسرے انہوں نے ایران کا ائیر ڈیفینس  برباد ہو جانے اور تہران کی فضا پر اسرائیلی ائیر فورس کے کنٹرول کی بات کی۔

 اسرائیلی وزیردفاع نے بھی  شہری علاقوں پر ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے حملوں کو ریڈ لائن عبور کئے جانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے  تہران کو  جلا کر راکھ کرنے کی دھمکی دی۔

اسرائیل کی آئی ڈی ایف کے  میجر جنرل ٹومر بار نے بتایا کہ  اسرائیلی فضائیہ کی مکمل منصوبہ بندی کے تحت تہران پر  حملے جاری رہیں گے۔

 گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف  علاقوں میں کم از کم تین اہم نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کئے اور  خامنہ ای کی قریبی فوجی قیادت کے اہم  ترین افراد اور نیوکلئیر سائنسدانوں کو ٹارگٹ کر کے حملے کئے جن میں اعلیٰ عسکری قیادت اور سائنسدانوں سمیت 70 سے زائد افراد مارے گئے۔

ایران نے گزشتہ شب جوابی حملہ براہ راست اسرائیلی شہری علاقوں پر کیا۔ جس کے نتیحے میں متعدد عمارتیں تباہ، 4 اسرائیلی  سویلین مارے گئے اور 91 زخمی ہوگئے۔

تل ابیب، حیفہ اور یروشلیم سمیت اسرائیل کے بہت سے  شہروں میں رات بھر سائرن بجتے رہے ۔