ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایران پر اسرائیلی کروز میزائلوں کے حملے کی رپورٹس

 ایران پر اسرائیلی کروز میزائلوں کے حملے کی رپورٹس
کیپشن: File Photo

سٹی42:  ایرانی میڈیا  نے ایران کے کئی شہروں پر اسرائیل کے کروز میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے اور بتایا ہے کہ  تہران اور  کئی شہروں پر کروز میزائلوں سے نیا حملہ ہوا ہے جس سے جانی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کئی گھنٹوں سے کئے جا رہے اس ایرانی دعوے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔  

ایرانی میڈیا نے ہفتے کی شام ڈھلنے کے بعد بتایا تھا کہ اسرائیل نے تہران اور بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔  جس کے بعد  ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آگیا۔ 

اس  رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اسرائیل نے تہران کی 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملہ کیا۔ 

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ  صوبے مشرقی آذربائیجان میں 31 افراد اسرائیلی حملوں میں مارے گئے اور 55 زخمی ہوئے جب کہ اسرائیلی حملوں میں مزید 3 ایرانی جوہری سائنس دان بھی مارے گئے۔