ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"تہران جل رہا ہے"

israel Iran War, Tehran burning, Israel Katz, X post, Irani Oil Depot destroyed

سٹی42:  ایران کے شاہران آئل ڈپو پر حملے کے بعد  اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے کہا ہے، "تہران جل رہا ہے۔"
ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز  نے لکھا: "تہران جل رہا ہے۔"

یہ بات اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے آج شام تہران کے قریب شاہران آئل ڈپو پر بمباری کے بعد سامنے آئی ہے۔

کاٹز نے دراصل آج دن کے اوائل میں ایران کو خبردار کیا تھا کہ "اگر [ایران کے رہنما علی] خامنہ ای نے اسرائیلی شہری آبادیوں پر میزائل فائر کرنا جاری رکھا تو تہران جلے گا۔

آج تہران کے قریب واقع ایک آئل ڈپو پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے کی اسرائیلی فوج نے اب تک تصدیق نہیں کی البتہ ایرانی میڈیا نے اس حملے کو رپورٹ کیا اور سوشل میڈیا پر آگ لگنے کی فوٹیج آئی جس جے بعد اسرائیلی وزیر دفاع کی یہ پوسٹ آئی۔ 

یروشلم میں اسرائیل کی جنگی کابینہ کا اجلاس غالباً کچھ ہی دیر پہلے تک جاری تھا۔