ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑے حملے کا خدشہ، امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

بڑے حملے کا خدشہ، امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا

سٹی42:امریکی شہریوں اور اڈوں کو نشانہ بنانے کے نتائج سنگین ہوں گے۔امریکا نے ایران کو خبردار کر دیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی مندوب نے کہا اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے بڑا بیان داغا گیا ہے،ایران نے اسرائیل کا دفاع کرنے والے ممالک کو دھمکی دی،  ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا دفاع یا اس کی حمایت کرنے والے ممالک پر بڑا حملہ کیا جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہناہے اسرائیل پر اپنے حملوں میں تیزی لائیں گے۔اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والا ملک اپنے فوجی اڈوں کو ایران کے جوابی حملوں کا ہدف بنتا دیکھے گا۔