ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج صبح ایرانی میزائل حملے میں مزید 3  اسرائیلی شہری مارے گئے،  100 زخمی

Israel under attack, Irani Missal, City42 Israel Iran war
کیپشن: اسرائیلی سیکورٹی فورسز اتوار، 15 جون، 2025 کو صبح سویرے بٹ یام میں ایک تباہ شدہ عمارت کا معائنہ کر رہی ہیں جسے ایران سے فائر کیے گئے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

سٹی42: اتوار کی صبح بیت یام کی عمارت پر ایرانی میزائل کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ آج صبح کے میزائل حملوں میں سو سے زیادہ زخمیوں کی تصدیق ہو چکی ہے جن مین سے کئی شدید زخمی ہیں۔ یہ تمام لوگ سویلین ہیں۔
اس سے پہلے اتوار اور ہفتے کی درمیانی رات اسرائیل کے شہر  تمیر پر ایرانی میزائل گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے کل ہفتے کی رات اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کے حملوں میں چار افراد مرے تھے جن میں دو عورتیں شامل تھیں، آج مرنے والوں میں کم از کم تین خواتین ہیں۔

اسرائیلی سیکورٹی فورسز اتوار، 15 جون، 2025 کو صبح سویرے بیت یام میں ایک تباہ شدہ عمارت کا معائنہ کر رہی ہیں جسے ایران سے فائر کیے گئے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کے بت یام میں ایک عمارت پر گرنے کے بعد تین افراد کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔

ابتدائی امداد کے ادارہ میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون 60، 70 سال کی ایک  عمر رسیدہ خاتون اور 13 سال کا ایک بچہ شامل ہیں۔

ہنگامی امداد کے کارکنوں کے مطابق، بیت یام اور ریہووت دونوں میں دو  مقامات پر  آج صبح میزائل گرنے سے مجموعی طور پر 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد شدید زخمی ہوئے۔

پہلے جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ بیت یام میں ایرانی میزائل کا نشانہ بننے والی عمارت گرنے کے خطرے میں ہے۔