ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج صبح ایران کا میزائل حملہ، زخمیوں کی تعداد  140، تین مارے جا چکے

Israel Iran war, Israeli civilians under attack, Irani missals
کیپشن: آج اتوار 15 جون 2025 کو صبھ ساڑھے چار بجے  ایک ایرانی میزائل بیراج کے بعد بیت یام میں ایک عمارت میں تین افراد جاں بحق ہوئے، بہت سے زخمی ہو گئے۔ اس عمارت کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اب گرنے کے قریب ہے۔ 

سٹی42: آج اتوار کی صبح اسرائیل پر ایران کے میزائلوں کے نئے حملے میں مرنے والوں کی تعداد تین اور زخمیوں کی تعداد  140 ہو گئی۔

ایک نوعمر بچے سمیت 25 زخمیوں کو اچیلوف ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
اچیلوف میڈیکل سینٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے تازہ ترین بیراج کے بعد 25 افراد جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا، اسپتال پہنچے۔

تین کی حالت اعتدال میں ہے اور باقی اچھی حالت میں ہیں۔

زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر ہسپتال نے متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک ہاٹ لائن کھولی ہے۔