ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میزائل گرنے سے اسرائیلی گاؤں میں ایک خاتون ہلاک،  13 زخمی

 Iran attack on Haifa, City42, Civilian causalities, Israel Iran war, City42
کیپشن: سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں 14 جون 2025 کو حیفہ کے علاقے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ دکھایا گیا ہے۔ (سکرین شوٹ: X، کاپی رائٹ قانون کی شق 27a کے مطابق استعمال کیا گیا)

سٹی42: ایران نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے جو حملہ کیا تھا اس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور  13 افراد کے زخمی ہونے کی  تصدیق ہوئی ہے۔ 

ایرانی میزائل  حیفہ کے نواحی گاؤں تمرا میں ایک گھر پر گرنے سے ایک خاتون فوت ہو گئی اور  13 زخمی ہو گئے۔
ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے حیفہ کے مشرق میں واقع شمالی شہر تمرا میں ایک دو منزلہ گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ آج شب ایران نے اپنے سپر سانِک اور ہائیپر سانِک میزائلوں سے ساحلی شہر حیفہ کے   "معاشی مراکز " کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تک حیفہ شہر مین  کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم قریبی گاؤں میں ایک گھر تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مرنے والی خاتون اور زخمی ہونے والے تمام افراد اس دو منزلہ گھر میں مقیم تھے۔