ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، سیکریٹری صنعت کیپٹن (ر) سیف انجم کو  تبدیل کر دیا گیا

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، سیکریٹری صنعت کیپٹن (ر) سیف انجم کو  تبدیل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 22 کے سیکریٹری، صنعت و پیداوار ڈویژن کیپٹن (ر) سیف انجم کو  تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،  جبکہ وزیراعظم آفس میں تعینات جوائنٹ سیکریٹری (پبلک) سمیرا شیخ کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 2 اکتوبر 2026 سے یکم اکتوبر 2028 تک مؤثر ہو گی۔

 علاوہ ازیں تعیناتی کے منتظر محمد رمضان کو ڈپٹی سیکریٹری وزارت دفاع تعینات کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکریٹری اسرار احمد کا وزارت دفاع سے وزارت موسمیاتی تبدیلی تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر جمال حیدر کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور گریڈ 19 کے ندیم اصغر کو ایک سال کی مدت کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے، ندیم اصغر اس سے قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن، پنجاب حکومت میں تعینات تھے۔

 مزید برآں، تعیناتی کے منتظر، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے زین العابدین میرانی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں اور سیکشن افسر اسد علی کا آبی وسائل ڈویژن سے دفاع ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، دریں اثناء، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 17 کی معطل اے ایس پی سارہ علی ہاشمی کو بحال کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کے تقرر، تبادلوں، ڈیپوٹیشن اور بحالی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔