ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر نے باکسنگ کی تربیت شروع کردی، پہلی فائٹ کا اعلان جلد متوقع

ہانیہ عامر نے باکسنگ کی تربیت شروع کردی، پہلی فائٹ کا اعلان جلد متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکارہ ہانیہ عامر نے باکسنگ کی تربیت شروع کردی، گلگت سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر انہیں باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر ان دنوں اسلام آباد میں تقریباً روزانہ عثمان وزیر سے باکسنگ کی تربیت لے رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے سنجیدہ ہیں عثمان وزیر نے اپنی باکسنگ ٹریننگ کے ساتھ کوچ کا کردار بھی سنبھال لیا ہے اور ہانیہ عامر کو باکسنگ سکھانے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر میں باکسنگ کا اچھا پوٹینشل موجود ہے۔

عثمان وزیر کے مطابق ہانیہ عامر کی پہلی فائٹ کا اعلان جلد کیا جائے گاوہ ہانیہ کو باکسر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں ان کا باکسنگ مقابلہ بھی کروایا جائے گا  ہانیہ عامر اس سے قبل گلوکاری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں، تاہم اب وہ باکسنگ کی تربیت کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب باکسنگ سے وابستہ بعض افراد نے ہانیہ عامر کی باکسنگ صلاحیتوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باکسنگ میں شوق کے ساتھ قدرتی صلاحیت اور مسلسل سخت تربیت بھی اہم ہوتی ہے۔

باکسنگ سے وابستہ افراد کے مطابق یہ کھیل جسمانی برداشت، تیز ردعمل اور رنگ میں فوری طور پر پوزیشن تبدیل کرنے کی صلاحیت کا تقاضا کرتا ہے، جو صرف شوق یا سوشل میڈیا ویڈیوز سے حاصل نہیں ہوتی۔