رانا آزار: پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) نے مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے بھارت میں ہونے والے میچز میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔
پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول چاہتے ہیں۔
محی الدین احمد وانی نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ کے رکن ممالک کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہے، تاہم چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کیے جائیں۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچز 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہیں۔