ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، تعاون پر گفتگو

امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، تعاون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی میں امریکی کمپنی پاور یوس (POWERUS) کے وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاور یوس کے وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکووچ نے کی، وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی اور ملکی استحکام کو مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔