ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش، پولیس کی ایڈوائزری جاری

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش، پولیس کی ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کے پیش نظر  پولیس نے شہریوں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر سفر کرنے والے شہری احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔ بارش کے دوران رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور دورانِ سفر لین کی پابندی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔