ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کا جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈولفن سکواڈ کا جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: ڈولفن سکواڈ نے جعلی اور ٹیمپرڈ موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں سے 8 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں راؤنڈ اپ کر لیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان نے ای چالان سے بچنے کیلئے ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس لگا رکھی تھیں۔

ترجمان کے مطابق نامکمل دستاویزات، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

کارروائی کے دوران تحویل میں لی گئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گجر پورہ، مصری شاہ، چوہنگ، مسلم ٹاؤن اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔