ویب ڈیسک: ٹیسلا اپنی دوسری نسل کی اسپورٹس کار ’ روڈسٹر‘ یکم اکتوبر کو پیش کرنے کی تیاری شروع کر دی ۔ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا نے ایکس پر ’’گو فار لانچ‘‘ کے پیغام کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔اس کار میں ہوا میں اڑنے کی بھی صلاحیت ہو گی ،کمپنی نے ’’ایکس‘‘پر ایک ٹیزر جاری کیا ہے، فی الحال گاڑی کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کمپنی کی اس پوسٹ کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کمپنی یکم اکتوبر کو نئی روڈسٹر سے پردہ اٹھا سکتی ہے۔ ٹیسلا کی نئی روڈسٹر کو غیر معمولی کارکردگی کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس میں کولڈ گیس تھرسٹرز د ئیے جاسکتے ہیں، جن کی مدد سے گاڑی کو مختصر مدت کیلئے ہوا میں اٹھانے یا اضافی لفٹ حاصل کرنے کی صلاحیت مل سکتی ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ روڈسٹر کسی طیارے کی طرح آسمان میں پرواز کرے گی۔
یہ ٹیکنالوجی ممکنہ طور پر گاڑی کی رفتار، ایکسلریشن اور کارکردگی میں عارضی اضافے یا مختصر مدت کی لفٹ کے لئے استعمال کی جائے گی۔ ٹیسلا نے دوسری نسل کی روڈسٹر کو پہلی مرتبہ نومبر 2017میں دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔