ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم، رانا سکندر حیات کی شرکت

میٹرک پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم، رانا سکندر حیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور میں میٹرک 2026 کے پوزیشن ہولڈرز اور ہائی اچیورز کے اعزاز میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف) کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے شرکت کی جہاں وزیر تعلیم نے طلبہ میں کیش پرائز اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے پیف پارٹنر اسکولوں کے طلبہ نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی تھیں۔

ڈی جی خان بورڈ کی تیسری پوزیشن ہولڈر فروا احمد کو ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور لیپ ٹاپ دیا گیا، جبکہ طالبات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کشف سعید کو 50 ہزار روپے اور لیپ ٹاپ سے نوازا گیا۔

پیف کی جانب سے 6 ہائی اچیورز کو خصوصی لیپ ٹاپس بھی دیے گئے  تقریب میں چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور ایم ڈی شاہد فرید بھی شریک ہوئے اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسکول بند کرنے سے کوئی خاطر خواہ بچت نہیں ہوگی وفاقی حکومت اسکول بند کرنے کے بجائے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ۔

 رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنڈز میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اسکول بند کرنے کے بجائے تعلیمی شعبے میں وسائل بڑھائے جائیں۔