ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس پر فائرنگ کے مقدمے میں دہشتگردی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج

پولیس پر فائرنگ کے مقدمے میں دہشتگردی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:  لاہور کینٹ کی حدود میں پولیس پر فائرنگ کے مقدمے میں ملزم عدنان عارف بٹ کی جانب سے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنایا  سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مقدمہ عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست مسترد کردی  ملزم عدنان عارف بٹ کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔