ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں دینے کا اعلان

ایف بی آر کا درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس اقساط میں دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف بی آر نے بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے پاکستان لائے جانے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس آسان اقساط میں ادا کرنے کی منظوری دے دی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق یہ سہولت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کے ذریعے شامل کی گئی ہے نئے طریقہ کار کے تحت شہری درآمد شدہ موبائل فون کا سیلز ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان اقساط میں جمع کراسکیں گے، تاہم متعلقہ مالی سال کے اختتام سے قبل تمام واجب الادا ٹیکس کی مکمل ادائیگی لازمی ہوگی۔

ایف بی آر کے مطابق یہ سہولت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈیربس سسٹم کے ذریعے فعال کی جائے گی یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فونز پر ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کے پروگرام کے اعلان کے دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے جولائی 2019 میں مسافروں کے لیے مفت موبائل فون کی سہولت ختم کردی تھی، جس کے بعد مقامی نیٹ ورکس پر موبائل فون چلانے کے لیے متعلقہ ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی پیشگی ادائیگی لازمی تھی۔

ایف بی آر کے نئے فیصلے کے بعد بیرون ملک سے موبائل فون پاکستان لانے والے شہری سیلز ٹیکس کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں گے، تاہم مالی سال کے اختتام تک مکمل واجب الادا رقم ادا کرنا ہوگی۔