ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی بچوں کو اسکولوں میں ہی نادرا کی شناختی سہولیات دینے کا فیصلہ

خصوصی بچوں کو اسکولوں میں ہی نادرا کی شناختی سہولیات دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے اسکولوں میں ہی فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید شعیب اقبال نے ڈی جی نادرا ساؤتھ سے ملاقات کی، جس میں خصوصی بچوں کے لیے شناختی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق نادرا کی موبائل بسیں اور وینز سپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کا دورہ کریں گی، جہاں نادرا کا عملہ بچوں کے ڈومیسائل بنائے گا ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کو شناختی سہولیات ان کے اسکولوں میں ہی فراہم کی جائیں گی،

محکمے کے اس اقدام سے خصوصی بچوں اور ان کے والدین کو دفتری مشکلات سے نجات ملے گی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید شعیب اقبال نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب اور نادرا کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو خصوصی کارڈ کے حصول کے لیے نادرا دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔