پختونخوا سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے

Hasham Inam Ullah, Karak MPA, Pakhtoonkhwa, City42

سٹی 42:خیبرپختونخوا  میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن  میں شامل ہو گئے۔

لکی مروت پی کے 106 سے آزاد  رکن صوبائی اسمبلی ہشام انعام اللہ  آج مسلم لیگ نون میں باقاعدہ شامل ہو گئے۔ہشام انعام اللہ سابق  حکومت میں وزیر صحت اور سوشل ویلفیئر رہ چکے ہیں ۔

ہشام انعام اللہ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لکی مروت سے  رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔  بعد ازاں نو مئی کے واقعات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا تھا۔ 

ہشام انعام اللہ پورے صوبہ خیبر پختونخواہ کے واحد امیدوار ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد پی ٹی ائی کو چھوڑ کر ایک ازاد حیثیت سے پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام دونوں کے امیدواروں کو شکست دی۔ انہوں نے مسلم لیگ نون کے نامزد  امیدوار برائےوزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔