ایک سو پچاس ارکان کے ساتھ مسلم لیگ نون پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت

City42, PMLN gains more strength in Punjab Assembly, Shahbaz Sharif, Punjab Assembly election results completed, City42, Muslim League Noon, Lahore, PMLN, PPP

راؤ دلشاد: پنجاب میں مسلم لیگ ن  ایک سو پچاس ارکان کے ساتھ صوبائی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔
مسلم لیگ ن میں  اب تک 10 سے زائد صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار  شامل ہو چکے ہیں جن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ دو  ارکان صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی صوبائی اسمبلی  میں مسلم لیگ نون کے ارکان کی تعداد 137 تھی جو اب بڑھ کر 150 ہو چکی ہے۔ 
صوبائی اسمبلی وہاڑی کے حلقہ پی پی 235 سے خہانزیب خان کھچی، وہاڑی کے حلقہ پی پی 236 سے علی رضا خاکوانی  بھی مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے ہیں جن کی آج پارٹی کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کروائی گئی۔پارٹی میں شامل ہونے والے دونوں رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات  میں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔
پی پی  195 سےعمران اکرم،  پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین  مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی، پی پی 97 چنیوٹ سے آزاد رکن اسمبلی ثاقب خان چدھڑ ، PP-96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ ، ، پی پی 48  پسرور سے خرم ورک، PP-49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو چکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی قیادت اس توقع کا اظہار کر رہی ہے کہ مزید کئی ارکان صوبائی اسمبلی مسلم لیگ نون مین شامل ہوں گے۔