خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی امیدواروں کے لئے دھاندلی، اے این پی نے احتجاجی تحریک شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی امیدواروں کے لئے دھاندلی، اے این پی نے احتجاجی تحریک شروع کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ک میں دھاندلی اور  نتائج میں ردوبدل کر کے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو ہروا کر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو جتوانے کے الزامات کے ساتھ احتجاجی تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔ 

 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اے این پی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مکمل طور پر ناکام رہی اور کوئی بھی نشست حاصل نہ کر سکی، اسی معاملے پر اے این پی کے رہنما اور صوبائی صدر ایمل ولی خان اور  سابق وزیراعلیٰ کے پی امیر حیدر خان ہوتی نے تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا تھا۔

 ترجمان اے این پی  کے ترجمان نے کہا کہ  انتخابی نتائج میں بڑے پیمانہ پر  ردو بدل ک کیا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کو منظم دھاندلی کا نشانہ بنایا گیا۔  عوامی نیشنل پارٹی نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کے حمیات یافتہ امیدواروں کو جتوانے کے لئے کی گئی دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز 20 فروری کو ضلع صوابی سے ہو گا، مظاہرے میں صوبائی و مرکزی قیادت، پارٹی کے امیدوار اور کارکن شریک ہوں گے جبکہ دوسرا احتجاجی مظاہرہ چارسدہ میں 23 فروری کو کیا جائے گا۔

اے این پی کے ترجمان کے مطابق صوابی اور چارسدہ کے بعد پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔