پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون حکومت سازی مذاکرات میں پیش رفت

Pakistan Peoples Party, Muslim League Noon coalition government, City42, negotiation committee,

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاس  میں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ دونوں قومی پارٹیوں کی نمائندہ مذاکراتی کمیٹیاں حکومت سازی کے سنجیدہ کام  کو مکمل کرنے کے لئے پیر کے روز پھر اجلاس کریں گی۔

ہفتے کی شام اجلاس کے اختتام پر دونوں کمیٹیوں کی جانب سے  میڈیا کے لئے جو اعلامیہ جاری کیا گیا اس میں بتایا گیا کہ آج اجلاس میں دونوں اطراف سے پیش کی گئی تجاویز پر تفصیل کے ساتھ بات چیت ہوئی۔  آج ہونے والے اجلاس میں اہم معاملات پر کافی پیش رفت ہوئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی مذاکراتی کمیٹیوں نے  حکومت سازی کےمعاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید سفارشات کپر بات چیت کے لئے  پیر کے روز  دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی کے ارکان اس بات پر متفق ہیں کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

ہفتہ کے روز ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ  آج پاکستان  پیپلز پارٹی کا وفد سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ پر مشتمل تھا۔