اہلسنت والجماعت کے سعد فاروقی قاتلانہ حملہ کے بعد زخموں سے جانبر نہ ہو سکے

Saad Farooqi, City42, Ahlesunnat waljamat Karachi, Golimar, Murder crime, City42, communal violence in Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی میں فرقہ وارانہ قتل و غارت نے ایک اور جان لے لی۔5 فروری کو قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے  اہلسنت والجماعت کے ذمہ دار سعد فاروقی دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہو سکے اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

سعد فاروقی 5 فروری کو پرانا گولیمار پاک کالونی میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ سعد فاروقی اہلسنت والجماعت شہید پاک کالونی کے علاقائی ذمہ دار تھے۔ وہ قاتلانہ حملہ کے بعد سے سعد فاروقی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھے۔ حملے سے کچھ زور قبل اداروں کی جانب سے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کو سعد فاروقی پر حملے کے خطرہ سے آگاہ کیا تھا۔ سعد فاروقی کی نماز جنازہ آج شب بعد نماز عشاء جامع مسجد پاک کالونی میں ادا کی جائے گی۔