آصف زرداری  شیر افضل کو غیر سنجیدہ شخص سمجھتے ہیں، رابطہ کی تردید

Pakistan Peoples Party, Sher Afzal Marwat, City42

اعجاز جمالی:  پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے شیر افضل مروت سے رابہ کرنے کے متعلق  کوئی بات نہیں کی۔ صدر آصف زرداری سنجیدہ سیاسی شخصیات سے رابطوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی شیر افضل مروت کو غیر سنجیدہ شخص سمجھتی ہے۔

شیر افضل مروت نے گزشتہ روز آصف زرداری کی جانب سے رابطہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔