محسن نقوی نے کمشنر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے پس پردہ عوامل کی غیر جانبدار انکوائری کا حکم دے دیا

Mohsin Naqvi, Liaqat Chathha, Commissioner Rawalpindi, Rigging controversy , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب  کی حکومت نے کمشنر  راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات سختی سے مستردکردئیے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لیاقت چٹھہ کے الزامات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ان الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے ہفتہ کی شام ہدایت کی کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے پس پردہ حقائق جاننے کے لئے ان الزامات کی تمام پہلوؤں سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے جلد از جلد انہین رپورٹ پیش کی جائے۔

کمشنرکی نفسیاتی حالت جانچیں گے،عامرمیر
پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ خودکشی کی بات  کوئی نارمل انسان نہیں کرسکتا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی نفسیاتی حالت کو جانچیں گے۔ عامر میر نے کہا کہ لیاقت چٹھہ نے اپنے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔