انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں، انتونیو گوتریس۔

UN Secretary-General Antonio Guterres, UN chief, calm atmosphere, Pakistani authorities, Pakistan post election situation, City42

احمد منصور: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے بیان دے دیا۔ انیونیو گوتریس نے کہا ہے کہ  پاکستان کے حکام انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس ن کے ترجمان نے پیر کے روز   نیو یارک میں دوران بریفنگ سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان مین الیکشن کے بعد کی سورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ سیاسی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں، اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں۔   کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا یا بھڑکا سکے۔"

ترجمان نے بتایا کہ  گوتریس نے  پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے بچا جائے جس سے کشیدگی پیدا ہو۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ  ملک میں ’پرسکون ماحول‘ برقرار رکھیں۔  ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام مسائل اور تنازعات کو طے شدہ قانونی فریم ورک کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔  پاکستان کے عوام کے مفاد میں آئین و قانون، انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے۔