موبائل چرس سپلائر گرفتار، 11 کلو چرس پکڑی گئی

 موبائل چرس سپلائر گرفتار، 11 کلو چرس پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے 11 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
لاہور کے تھانہ لوئر مال کے پولیس کو مخبر نے اطلاع دی تھی کہ رضوان اور عمران گھوم پھر کر اپنے گاہکوں کو منشیات فروخت کر رہے ہیں۔  پولیس نے ریکی کرنے کے بعد آج  کاروائی کر کے دو ملزمان گرفتار کر لئے  اور ان کے قبضہ سے 11 کلو منشیات برآمد کر لیں۔ 

 ملزمان پیدل اور موٹر سائیکل پر سوار منشیات فروشی کر رہے تھے۔ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو پولیس تحویل میں لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 11 کلو 20 گرام چرس، رقم  اور منشیات کی خرید و فروخت کے لئے استعمال ہونے والے موبائل فون برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ایس پی سٹی نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑنے پر لوئر مال پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔