خاتون عمارت کی تیرھویں منزل سے گر کر جاں بحق، خاتون کا ساتھی گرفتار

sad death, Lahore crime story, city42, suicide , Crimes against women
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: پینتیس سالہ خاتون  بلند عمارت کی تیرھویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ قتل ہے یا خودکشی سر دست یہ تعین کرنا ممکن نہیں۔

لاہور میں  ڈیفنس اے، گولڈ کرسٹ مال کی تیرھویں منزل سے خاتون ن نیچے گر کر ہلاک ہو گئی۔ 35 سالہ حلیمہ موقع پر دم توڑ گئی، خاتون کا دوست حماد زیر حراست ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق  عمارت سے گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کیولری گراؤنڈ کی رہائشی تھی، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ 

 پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا ممکن نہیں  کہ یہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔