انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آگئی

 انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آگئی
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 279.38 روپے سے کم ہوکر 279.36 روپے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 281.77 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 43 پیسے مہنگا ہوکر 302.30 روپے،امارتی درہم 6 پیسے مہنگاہوکر 76.81  روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاونڈ  7 پیسے کمی سے 353.57 روپے کا ہوگیا۔ 
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.95 روپے  پر برقرار رہا۔