ٹیم ڈائریکٹر کے معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر محمد حفیظ کا موقف سامنے آ گیا

ٹیم ڈائریکٹر کے معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر محمد حفیظ کا موقف سامنے آ گیا
کیپشن: Mohammad Hafeez, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : پی سی بی کی جانب سے ڈائریکٹر کے معاہدے میں توسیع نہ ملنے پر سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا موقف سامنے آ گیا۔ 

 محمد حفیظ نے ڈائریکٹر کے معاہدے میں توسیع نہ ملنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کی، میں نے بطور ٹیم ڈائریکٹر نئے کردار کو مثبت انداز اور بڑے جزبے کے ساتھ قبول کیا، مگر بدقسمتی کے ساتھ نئی پی سی بی مینجمنٹ نے چار سال کے کنٹریکٹ کو دو ماہ میں بدل دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری پاکستان کرکٹ کے لئے نیک خواہشات ہیں، ہمیشہ کی طرح تمام تر ذمہ داریوں کا جوابدہ ہوں۔ تمام کرکٹ اور غیر کرکٹ حقائق کو ظاہر کروں گا جو خراب کارکردگی کا باعث بنے ہیں۔