اسٹیج اداکار چاند پوری انتقال کر گئے

اسٹیج اداکار چاند پوری انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راحیل بیگ : ٹی وی اسٹیج اداکار گلزار حسین عرف چاند پوری انتقال کر گئے۔ 

چاند پوری کئی سالوں سے علیل تھے، وہ  گردوں اور سانس کے مرض میں مبتلا تھے۔ اداکار چاند  پوری کی نمازجنازہ 17فروری کو ادا کی جائے گی، نماز جنازہ بعد از نماز ظہرین رضویہ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ چاند پوری نے مشہور ڈراموں سچ مچ اور محلے دار میں کام کیا، اس کے علاوہ ڈرامہ گھرانہ، واہ بھئی واہ، اور خواجہ اینڈ سنز میں بھی انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ چاند پوری نے معین اختر کے ساتھ بھی ٹی وی اور اسٹیج پر کام کیا۔