میانوالی کی قبول خان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

Mianwali Police Check post attacked, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میانوالی کی قبول خان چیک پوسٹ پر حملہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے کا میانوالی چیک پوسٹ حملہ ناکام بنانے پر جوانوں کو خراج تحسین کیا ہے۔

دہشت گردوں نے رات کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دستی بم پھینکے۔ پنجاب پولیس کے جوانوں نے جدید تھرمل کیمروں سے دہشت گردوں کو ٹریس کرکے جوابی کارروائی کی اور رات کی تاریکی میں کئے گئے بزدلانہ حملہ کو  پسپا کر دیا۔ 

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوانوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ دلیر پولیس جوانوں نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنادئیے۔ پولیس نے جرات و بہادری کی ایک اور تاریخ رقم کی۔

اتوار اور پیر کی درمیانی رات  بزدل دہشتگردوں نےمیانوالی کی قبول خان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جو چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا ۔

دہشت گردوں نے رات کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور دستی بم پھینکے۔ جدید تھرمل کیمروں سے دہشت گردوں کو ٹریس کرکے پسپا کیا گیا۔