عوام کے  مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، لیاقت بلوچ اور اسد قیصر کی گفتگو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد  میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں  نے الزام لگایا ہے کہ آٹھ فروری کے الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا۔

جمعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور عمران خان کے نمائندہ  اسد قیصر نے آپس میں ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ  ان کی ملاقات صرف ایک نکتہ کے ایجنڈا پر ہوئی۔ 

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہے۔جماعت اسلامی کی حکمت عملی واضح ہے۔پی ٹی آئی کےساتھ رابطے جاری رہیں گے۔

 پی ٹی آئی  کے اسد قیصر کی قیادت میں وفد  کی جماعت اسلامی کے امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر میاں اسلم کی رہائشگاہ  پر ہوئی۔ وفد میں اسد قیصر،بیرسٹر سیف،شوکت یوسفزئی،صاحبزادہ صبغت اللہ شامل تھے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میاں اسلم ،نصراللہ رندھاوا   کے ساتھ اپنے مہمانوں سے ملاقات کی ۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا مین دیگر کئی جماعتوں کی طرح جماعت اسلامی کا بھی کہنا ہے کہ ان کے ساتھ دھاندلی کر کے فائدہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواوروں کو پہنچایا گیا۔ جماعت اسلامی کو کراچی میں بعض حلقوں میں انتخابات کے نتائج پولنگ اور گنتی ختم ہونے کے بعد تبدیل کر کے بعض نشستوں پر ایم کیو ایم کو جتوا دیئے جانے کا بھی شبہ ہے۔