اختر مینگل کا مولانا فضل الرحمان کو فون، دونوں کا انتخابی عمل پر تشویش کا اظہار

Fazalur Rahman, Akhtar Megnal, Election2024 aftermaths, City42

بی این پی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کر لیا۔ اختر مینگل ان چار جماعتوں کا اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو بلوچستان میں انتخابات کے عمل  کو تسلیم کرنے کی بجائے احتجاج کرنے پر کمربستہ ہیں۔

 جمعیت علما اسلام کے ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل نے  مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کر کے حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ انتخابات اور نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نےسیاسی امور پر مشاورت جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے "آئندہ سیاسی منظر نامے میں ملنے کر چلنے" اور جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔