کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر سخت ترین نوٹس، چیف جسٹس آف پاکستان خود میڈیا کے سامنے آ گئے، لیاقت چٹھہ کے لئے سوال سامنے رکھ دیا

City42, Chief Justice of Pakistan, Justice Qazi Faiz Isa, Commissioner Liaqat Chathha,
کیپشن: چیف جسٹس آف پاکستان نے اولپنڈی کے کمشنر لیاقت چٹھی کے الیکشن 2024 کے حوالے سے انتہائی بے بنیاد دکھائی دینے والے الزامات پر سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے عدلیہ کی عمومی روایت کو بالائے طاق رکھ دیا اور خود میڈیا کے سامنے آ کر کہا کہ کمشنر راولپنڈی سے پوچھیں، "کوئی ثبوت ہے؟"
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الیکشن 2024 میں خود دھاندلی میں ملوث ہونے اور اپنے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کشنر  کو بھی دھاندلی میں ملوث قرار دینے کے بظاہر بے بنیاد الزام کا انتہائی سختی سے نوٹس لیا اور خود میڈیا کے سامنے آ گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ججوں کے معمول کے برعکس خود میڈیا کیمروں کے سامنے آ کر کہا کہ "الزام کوئی بھی لگاسکتاہے،ثبوت بھی دیناہوتاہے" ، چیف جسٹس فائزعیسٰی نے کہا کہ "کوئی مجھ پر بھی قتل کا الزام لگاسکتاہے"  "کمشنرسےپوچھیں کوئی ثبوت ہے؟" 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ "الیکشن کاحکم میں نےنہیں دیاتھا"۔"ہم نے اداروں میں تصفیہ کرایاتھا"۔