پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز پر غور

 پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی:  پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےاجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے جن میں شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شامل ہیں۔  

 پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا.
 اراکین  نے صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل پر بات چیت کی گئی اور ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سازی میں تعاون کے لیے مسلم لیگ کی پیش کش کمیٹی کے سامنے رکھ دی. پارٹی اراکین نے مسلم لیگ ن کی پیش کش پر تبادلہ خیال کیا۔