جمعیت علما اسلام کے امیر  اور چار ارکان قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن آ گئے

Balochistan, Jamal Khan Raisani, Adil Khan Bazai, Abdulghafoor Haidary, Usman Badini,Molana Fazal ur Rahman Khan, City42,

عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے بلوچستان  میں قومی سمبلی کے پانچ کے حلقوں کے منتخب ارکان اسمبلی کے انتخاب کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

این  اے 260  سے محمد عثمان بادینی، این اے 261 سے مولانا عبدالغفور حیدری،این اے 262 سے عادل خان بازئی ، این اے 264 سے جمال خان رئیسانی ،این اے 265 سے مولانا فضل الرحمان خان کی  کامیابی کا اعلان پہلے کیا جا چکا ہے، اب ان تمام حلقوں سے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے  ہیں۔ 

ان پانچ ارکان اسمبلی میں سے ایک رکن عادل خان بازئی آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے جبکہ باقی چار ارکان اسمبلی جمعیت علما اسلام کے رہنما ہیں جن میں جمعیت کے امیر مولانا فضل الرحمان خان بھی شامل ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمان خان نے ڈیرہ اسمعیل سے حلقہ این اے 44 سے الیکشن لڑا، وہاں وہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور سے چالیس ہزار ووٹوں سے ہار گئے اور اس ہار کو انہوں نے دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ اب مولانا فضل الرحمان دھاندلی کے خلاف تحریک بھی چلا رہے ہیں اور  پشین این اے 265 سے انتخابی مہم چلائے بغیر  جیتی ہوئی نشست سے قومی اسمبلی میں اپنے ارکان اسمبلی کی قیادت بھی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔