جماعت اسلامی کا انتخابات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا انتخابات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا۔ 

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر  لیاقت بلوچ نے انتخابات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی الیکشن ٹریبونل میں بھی جائے گی۔لیاقت بلوچ نے الزام لگایا کہ 30 سے 40 حلقوں میں نتائج تبدیل کئے گئے، لیاقت بلوچ نے الزام لگایا کہ  سندھ اور کے پی میں ہمارے امیدواروں کے نتائج تبدیل کر دیئے گئے۔

انہوں نےکہا کہ نتائج جمہوری عمل کے نام پر دھبہ ہیں۔ ہم دھاندلی زدہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔  لیاقت بلوچ نے اپنے الزامات کے اثبات میں کوئی ثبوت پیش نہیں کئے۔