مانسہرہ این اے  کی ریٹرننگ آفیسر تبدیل، الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی عذرداری بحال کر دی

Nawaz Sharif, Election Commission of Pakistan, Mansehra NA15, City42
کیپشن: File Photo

سٹی 42: مانسہرہ  میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 میں نواز شریف کی انتخابی عذرداری الیکشن کمیشن  نے بحال کردی ، تمام پولنگ سٹیشنوں پر ووٹوں کی مکمل گنتی کے بغیر فارم 47 بنانے والی ریٹرننگ آفیسر ہاجرہ کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ 

  الیکشن کمیشن میں تین رکنی بینچ نے نواز شریف کی عذر داری خارج کئے جانے کے خلاف پیٹیشن کی سماعت کی۔مانسہرہ سے نواز شریف کے وکیل جہانگہر جدون کیس میں الیکشن کمیشن میں پیشں ہوئے  اور بتایا کے حلقہ این اے 15مانسہرہ میں 550پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں سے 427پولنگ سٹیشن کا نتیجہ فارم 47 تیار کرکے الیکشن کمیشن میں ریٹرننگ آفسر کی طرف سے جمع کرایا گیا ہیں باقی 123پولنگ اسٹشینوں  پر گنتی نہیں کی گئی۔ اس شکایت کی ویری فیکیشن کر کےالیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر حاجرہ کو تبدیل کرکے حلقہ این اے 15پر ذاکرجدون کو ریٹرننگ آفسر تعنیات کردیا ہے اور کیس کی مزید سماعت کیلئے 20فروری کی تاریخ مقرر کردی ہے۔