لیاقت چٹھہ جھوٹاہے، غیر ملکی ایجنڈا پر کام کر رہا ہے، حنیف عباسی

Hanif Abbasi, City42, Liaqat Ali Chathha, Commissionar Rawalpindi blames, Election rigging controversy, City42

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور راولپنڈی میں مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم برائے الیکشن 2024 کے کرتا دھرتا قائد حنیف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کو داغدار کرنے کے لئے بھونڈے الزامات لگانےوالا کمشنر راولپنڈی غیر ملکی ایجنْڈا پر کام کر رہا ہے۔ 

حنیف عباسی نے آج شب راولپنڈی میں راولپنڈی بھر سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ نون کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مشترکہ نیوز  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شواہد واضح ہیں۔ کمشنر راولپنڈی  کی شہرت ایک کرپٹ افسر کی رہی ہے۔ وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کا حصہ بنا ہہے۔  اب اچانک اس نے جو سنگین الزامات لگائے ہیں ان کے تانے بانے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش سے ملتے دکھائی دیتے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کی فیملی کے ارکان بیرون ملک رہتے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کمشنر تو کچھ کروا ہی نہیں سکتا تھا۔ وہ الیکشن مین مانیٹرنگ کا کردار نہیں رکھتا تھا۔ اس کے پاس تو دھاندلی کرنے والا کوئی اختیار ہی نہیں تھا۔  الیکشن چیف الیکشن کمشنر کے کنٹرول اور نگرانی میں ہوا ہے۔ جو شخص کچھ کر ہی نہیں سکتا تھا وہ الزام کہاں کہاں لگا رہا ہے۔  اس نے چیف الیکشن کمشنر سے لے کر چیف جسٹس آف پاکستان دونوں پر ہی الزامات لگا دیئے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہارنے والوں کے لئے طریقہ کار موجود ہے، ہارنے والوں کے لئے طریقہ کار موجود ہے۔ ہارنے والے الیکشن کمیشن گئے ان کی درخواستیں خارج ہو گئیں۔  اب دو طریقہ کار باقی ہیں۔ ایک ٹریبونل بنے گا جہاں وہ اپنے دستاویزی شواہد لے کر جائیں گے ہم اپنے فارم 45, 47, 48, 49 وہاں جا کر دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔  اس ٹریبونل میں اگر کوئی ہار جائے تو وہ سپریم کورٹ جا سکے گا۔

 حنیف عباسی نے کہا کہ صورتحال سب کے سامنے ہے، راولپنڈی میں کامیاب ہونے والے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اس نیوز کانفرنس میں بیٹھے ہیں یا کچھ راستے میں ہیں جو ہنگامی طور پر آ رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بعض لوگوں کی جانب سے میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کروا تھو تھو والا رویہ اپنایا جا رہا ہے۔  آپ کے پی کے میں جیتے تو واہ واہ واہ، آپ انڈیپینڈنٹ جیت جائیں تو واہ واہ واہ، آپ ہار جائیں، مرکز میں حکومت نہ بنا سکیں تو الزام تراشی! ہمارے دیٖرل گورنمنٹ بنانے کے لئے نمبرز پورے ہیں۔ 

 حنیف عباسی نے کہا کہ  دنیا یہی چاہتی ہے کہ پاکستان کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے زریعہ عدم استحکام کی طرف دھکیلا جائے۔  پاکستان کسی نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔یہ  تانے بانے جانے انجانے میں اسی لئے بنے جا رہے ہیں۔ یہ تانے بانے پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر ان قوتوں کے ساتھ جا کر ملیں گے جو پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ 

 حنیف عباسی نے کہا کہ سنہ  2018   کے الیکشن میں راولپنڈی میں مسلم لیگ نون کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا، اس سے پہلے 2013  میں بھی یہی کیا گیا تھا اس مرتبہ ہم اپنے مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔