سٹی 42 : آج رات موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب ، اسلام آباداور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے اس دوران کشمیر ، بالائی خیبر پختونحوا ، جنوب مشرقی سندھ اوربالائی پنجاب میں چند مقاما ت پرآندھی / موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے کا امکان ہے۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال:
خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباداور شمالی مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے کا امکان ہے۔
آج(رات) سے17 ستمبر کے دوران:
• موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی،پشاور، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،فیصل آباد اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔
• موسلا دھار بارش کے باعث دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد ، راولپنڈی اور ڈی جی خان کے مقامی ندی / برسا تی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
• خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
• موسلادھار بارش ،ژالہ باری، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
اسلام آباد:
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ ، کوہاٹ، ہنگو،، پاڑاچنار، کرم، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرک ، لکی مروت بنوں،ڈی آئی خان ،وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
پنجاب:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات ، جہلم، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، خوشاب، سرگودھا،میانوالی، فیصل آباد ، چنیوٹ،جھنگ، ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، نورپورتھل ، لیہ ،تونسہ،راجن پور، ملتان،خانیوال،وہاڑی، ڈیرہ غازی خان ، بہاولنگر، بہاولپور اور گردونواح میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
سندھ:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، ٹھٹھہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم بعداز دوپہر ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،شیرانی،ڈیرہ بگٹی،کوہلو اورخضدا میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔