ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پہلے راؤنڈ کا اختتام ,چاروں میچ ڈرا

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پہلے راؤنڈ کا اختتام ,چاروں میچ ڈرا
کیپشن: شاہ زیب خان ۔۔ کے آر ایل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پہلے راؤنڈ کا اختتام ہو گیا ہے، پہلے راؤنڈ کے چاروں میچ ڈرا ہوگئے، دوسرا راؤنڈ جمعہ سے شروع ہوگا ۔راولپنڈی میں ہونیوالا میچ بارش کی وجہ سے چوتھے دن کا کھیل نہ ہوسکا۔پشاور میں ہونیوالے میچ میں کے آر ایل کے اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان نے سنچری بنائی ۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے چوتھے دن کا کھیل نہ ہوسکا۔

عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کے آر ایل کے اوپننگ بلے باز شاہ زیب خان کی سنچری بنائی۔شاہ زیب خان نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی ہے۔کے آر ایل نے دوسری اننگز 215 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی،کے آر ایل کے خلاف 456 رنز کے تعاقب میں غنی کی ٹیم 60 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا سکی ،فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے اوپننگ بلے باز مرزا طاہر بیگ نے نصف سنچری مکمل کی،ایبٹ آباد سٹیڈیم میں ایم آئی ٹی سلیوشنز کی ٹیم فالو آن کرتے ہوئے 384 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، ایم آئی ٹی نے پہلی اننگز کا 235 رنز کا خسارہ پورا کرکے کنگز مین کو 150 رنز کا ٹارگٹ دیا،جواب میں کنگز مین دستیاب نو اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 45 رنز بنا سکی۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کےپہلے راؤنڈ کے دوسرے اور تیسرے دن حارث رؤف اور عاکف جاوید کی عمدہ باؤلنگ کی۔عاکف جاوید نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں پہلی دفعہ ایک اننگز میں پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کیں ۔حارث رؤف نے فرسٹ کلاس کیریئر میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ تیسری دفعہ انجام دیا ہے۔

عاکف ٹورنامنٹ میں کنگز مین جبکہ حارث رؤف،پاکستان ٹیلی ویژن کی نمائندگی کر رہے ہیں،عاکف جاوید ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔

دونوں فاسٹ باؤلرز نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کی، اس موقع پر عاکف جاوید  نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ سے باؤلرز کو کافی فائدہ ہوتا ہے ۔این سی اے کیمپ میں ایشلے نوفکے نے نئی گیند کی گرپ بہتر کرنے میں مدد کی ۔وکٹ میں سیم اور سوئنگ نہیں ملا تو شارٹ پچ باؤلنگ کا پلان بنایا ۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہاپنے ردہم کو اور بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔ انہوں نے چار روزہ کرکٹ میں بطور فاسٹ باؤلر صبر کا امتحان بھی ہوتا ہے ۔