ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کا 2 روزہ اجلاس اختتام پذیر,چیمپئن شپ کےمیزبان شہروں کا انتخاب مکمل

ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کا 2 روزہ اجلاس اختتام پذیر,چیمپئن شپ کےمیزبان شہروں کا انتخاب مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کا 2 روزہ اجلاس اختتام پذیر,چیمپئن شپ کےمیزبان شہروں کا انتخاب مکمل ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں 2029 اور 2031 کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے میزبان شہروں کا انتخاب کرلیا گیا۔

2029 کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کینیا کے شہر نیروبی جبکہ 2031 کی چیمپئن شپ جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہوگی۔ اجلاس میں ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر ہنگرین ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی گئی۔کونسل اجلاس کے بعد ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سبسٹین کو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایتھلیٹکس کو دنیا کے ہر کونے میں لے جانا چاہتے ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ ایتھلیٹکس کی عالمی چیمپئن شپ ایشیا اور افریقہ میں بھی منعقد ہوں گی۔ کینیا آج بھی ایتھلیٹکس کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور نیروبی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

کینیا کے سیکرٹری سپورٹس سلیم ایمپورا نے کہا کہ کینیا بلا شبہ ورلڈ چیمپئنز پیدا کرنے والا ملک ہے، 2029 میں شاندار انداز میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد کریں گے۔ دوسری جانب جرمن حکام نے 2031 کی چیمپئن شپ کی میزبانی دینے پر ورلڈ ایتھلیٹکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میونخ اولمپکس کا تاریخی اسٹیڈیم عالمی ایتھلیٹکس کی میزبانی کرے گا۔جرمن حکام کے مطابق میونخ اور جرمنی دنیائے کھیل کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

میونخ کے لارڈ میئر نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی دینے پر کونسل کے شکر گزار ہیں، دنیا کے ٹاپ ایتھلیٹس کی شاندار میزبانی کریں گے۔ جرمن اسٹیٹ منسٹر انٹرنیشنل افیئرز ڈومینیک کراوس نے کہا کہ میونخ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک تاریخی ایونٹ ہوگا۔