ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا درجنوں میزائلوں کے ساتھ اسرائیل پر تیسرا حملہ

 IDF, Iran Israel conflict, City42 Irani attack on Israel, Israeli air strikes on Iran, Nuclear weapons
کیپشن: File Photo اسرائیل مین لاکھوں شہریوں کو آج رات تیسری مرتبہ میزائلوں سے بچنے کے لئے پناہ گاہوں میں جانا پڑ رہا ہے۔ ایران کی طرف سے فائر کئے گئے میزائلوں کا تیسرا بیرج اس وقت اسرائیل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سٹی42: ایران نے آج رات چند گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کا تیسرا بیرج لانچ کر دیا۔

اسرائیل کی طرف میزائلوں کے بڑھنے کی تصدیق کے ساتھ آئی ڈی ایف نے اسرائیل بھر مین الارم بجوا دیئے۔

آئی ڈی ایف نے کچھ دیر پہلے بتایا ہے کہ اس نے ایران سے اسرائیل پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے ایک نئے بیراج کا پتہ لگا لیا ہے۔

ملک کے بڑے حصوں میں سائرن بج رہے ہیں۔ جب کہ اس دوران ائیر ڈیفینس سسٹم نے بڑھتے ہوئے میزائلوں کا پتہ لگا کر انہیں راستے میں انٹرسیپٹ کرنے کے لےئ سرگرمی شروع کر دی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے اطلاع تک بم پناہ گاہوں میں رہیں۔

اس سے پہلے

جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران کی  کم از ک تین نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کئے اور  نصف درجن ایٹمی سائنسدانوں کے ساتھ تقریباِ اتنے ہی اہم ترین فوجی لیڈر مار دیئے تھے، ان حملوں کے جواب میں ایران نے ہفتے کی رات اسرائیل پر مختصر دورانیہ  میں ڈیڑھ سو میزائلوں کے دو بیرج فائر کئے جن کی وجہ سے اسرائیل میں لاکھوں افراد کئی گھنٹے بم شیلٹرز میں محصور رہے۔ آج رات اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں میں درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

جسٹ اِن

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران کے تیسرے میزائل بیرج میں درجنوں میزائل موجود ہیں۔ ان کا رخ اسرائیل کے وسطی علاقوں کے ساتھ وسیع علاقوں کی طرف ہے۔