ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میزائل سویلین علاقوں پر آ رہے ہیں، ایران ناقابلِ برداشت قیمت ادا کرے گا، اسرائیل کی وارننگ

 IDF, Israel Iran war, City42, Irani ballistic missal,
کیپشن: تل ابیب میں آج رات گرنے والے ایک ایرانی میزائل کے ملبہ کے ارد گرد امدادی کارکن کام کر رہے ہیں۔ اس میزائل حملے سے ہونے والے نقصان کی ابھی کوئی رپورٹ سامنے نہین آئی۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں کے دو بیرج فائر کئے جانے کے بعد اسرائیل نے ان حملوں کو سویلینز کے خلاف حملے قرار دیتے ہوئے ایران کو ناقابلِ برداشت نتائج کی وارننگ دی ہے۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا،  ایران شہری علاقوں پر اپنے میزائل حملوں کی 'ناقابل برداشت قیمت' ادا کرے گا۔
آج رات پورے اسرائیل میں ایران کے میزائل حملوں سے بچنے کی وارننگ کے لئے سائرن بج رہے ہیں۔ ان گرتے ہوئےیا زیادہ صورتوں میں فضا میں شہری علاقوں کے اوپر انٹرسیپٹ کئے جا رہے  میزائلوں کے درمیان،  چینل 12 نے ایک نامعلوم اسرائیلی سیاسی ذریعہ کا حوالہ دیا ہے جس نے ایران کو  دوبارہ مزید  حملوں کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "ایران شہری علاقوں میں اپنے  میزائل فائر کرنے کی ناقابل برداشت بھاری قیمت ادا کرے گا۔"

"ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل نے کیا مارا [آج ایرانی اہداف پر اپنے حملوں میں]،" اور ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل نے کیا نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور یہ اگلا مرحلہ ہے۔"

ایسا لگتا ہے کہ یہ تبصرہ ایرانی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے اہداف پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کا حوالہ ہے۔