ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی نے ایرانی جوہری تنصیبات کے نشانہ بننےکی تصدیق کردی

Israel, Natanz nuclear facility, Irani nuclear program, City42
سورس: Google

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی صبح کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکزی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "ایران میں تشویشناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔"

IAEA کے مطابق، ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر تابکاری (ریڈی ایشن) کی سطح اور نطنز میں موجود ایجنسی کے معائنہ کاروں (انسپیکٹرز) کی سلامتی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

نطنز ایران کی سب سے اہم اور حساس یورینیم افزودگی کی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ماضی میں بھی متعدد سائبر حملے ہو چکے ہیں۔