ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اسرائیل کی فوج کو ریزرو فوجیوں کی ضرورت پڑ گئی

  اسرائیل کی فوج کو ریزرو فوجیوں کی ضرورت پڑ گئی

سٹی42:  اسرائیل نےایران پر حملے کے بعد 'ملک بھر کے تمام جنگی میدانوں میں' ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے مختلف یونٹوں سے ریزرو  فوجیوں کو بلایا ہے اور انہیں "ملک بھر کے تمام جنگی میدانوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔"

فوج کا کہنا ہے کہ ریزروسٹ کال اپ "تمام میدانوں میں اور آپریشن کے آغاز کے ساتھ آئی ڈی ایف کی دفاعی اور حملوں کی تیاریوں کا ایک حصہ ہے۔"

اسرائیل میں فوج کو ریزرو فوجیوں کی گزشتہ کئی ماہ سے شدید ضرورت رہی ہے، اس دوران آئی ڈی ایف نے  ہریدی فرقہ کے لئے بھی فوج کی لازمی سروس کا قانون نافذ ہونے کے بعد  ہریدی فرقہ کے  16000 سے زیادہ افراد کو ریزرو کی حیثیت سے رجسٹریشن کے لئے طلب کیا تو ان مین سے صرف چند ہزار نے مثبت جواب دیا تھا۔ اب ایران پر حملہ کے بعد  فوج نے ان لوگوں کو طلب کیا ہے جو پہلے ہی ریزرو فوجی کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہیں۔