ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریکنگ:  ایران نے اسرائیل کی طرف میزائلوں کا دوسرا بیرج لانچ کر دیا

 IDF, Tal Aviv air defence, Bomb Shelters , Iran's missal barrage, Israel under attack, city42, Iran Israel war
کیپشن: تل ابیب میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آسمان پر میزائلوں کے ٹکراؤ کا کھیل ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ ایرانی میزائل تل ابیب کی فضا میں پہنچ رہے ہین اور زمین سے بہت سے میزائل ان کو راستے میں انٹرسیپٹ کرنے کے لئے بھیجے جا رہے ہیں۔

آئی ڈی ایف  نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر ایران کا بڑا میزائل حملہ ہو رہا ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق  ایران نے درجنوں بیلسٹک میزائلوں کا دوسرا بیراج اسرائیل کی طرف  لانچ کیا ہے۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں کا ایک اور بیراج داغا گیا ہے۔

آئی ڈی ایف نے اسرائیل کے میڈیا کے ذریعہ اسرائیل کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہریوں کو بموں کی پناہ گاہوں میں رہنا جاری رکھنا چاہیے کیونکہ فضائی دفاع خطرات کو کم کرنے کے لیے کام کرت رہا ہے۔

ایران نے چند ماہ پہلے جب اسرائیل پر بیک وقت سینکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کئے تھے تو ان مین سے بیشتر کو اسرائیل کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے راستے مین انٹرسیپٹ کر لیا تھا۔ اس ایرانی ھملے کے بعد اسرائیل نے امریکہ سے تھیڈ THAD ائیر ڈیفینس سسٹم، اس کو آپریت کرنے والے امریکی ماہرین سمیت منگوا کر اسرائیل میں انسٹال کیا تھا اور پھر اسرائیل پر جوابی حملے مین درجنوں تنصیبات پر ائیر سٹرائیکس کی تھیں۔ تب سے آج شب اسرائیل میں اسرائیلی آئرن ڈوم ائیر ڈیفینس سسٹم کے ساتھ  نصب تھیڈ ائیر ڈیفینس سسٹم کی آزمائش کا پہلا موقع آیا ہے۔ 

Caption   ایران کے اسرائیل پر ایک گزشتہ حملے مین فائر کئے جا رہے  بیلسٹک میزائلوں کی یہ تصویر ایران کی ایک سرکاری نیوز ایجنسی نے جاری کی تھی۔  ان مین سے بیشتر میزائل اسرائیل کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے انٹرسیپٹ کر لئے تھے، آج سب ایک بار پھر ایران نے میزائلوں کے دو بڑے بیرج اسرائیل کی طرف بھیجے ہیں جو  جمعہ کی صبح ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا دوسرا جواب ہے۔